بچے کے کان میں کون سی اذان دی جائے؟

 

بچے کے کان میں کون سی اذان دی جائے؟

سوال

1: بچے کی پیدائش کے وقت کون سی اذان دینی  چاہیے؟ کچھ حضرات کہتے  ہیں کہ فجر کی اذان دی جائے۔

2:  اذان پوری دینی چاہیے یا کچھ الفاظ کی کمی کرنی ہوگی؟

3: اذان دیتے وقت قبلہ رخ ہونا ضروری ہے؟

جواب

1:نومولودکے کان میں دی جانے والی اذان وہی ہے جوعام نمازوں کے لیے دی جاتی ہے، ایسی کوئی صراحت کتابوں میں نہیں ملی کہ بچے کےکان میں اذانِ فجر دی جائے۔

2: اذان پوری دینی چاہیے، کلمات کی کمی درست نہیں ہے، تاہم چوں کہ کلماتِ " الصلوة خیرمن النوم" عام نمازوں کے بجائے فجر کی نماز کے ساتھ خاص ہے، اس وجہ سے اذان میں  مذکورہ کلمات کا اضافہ نہیں ہے۔

3: جیسے عام نمازوں کے لیے اذان قبلہ رخ ہوکر دی جاتی ہے،اسی طرح مذکورہ اذان بھی قبلہ رخ ہو کر دینی چاہیے۔

Post a Comment

0 Comments